ابنا: حماس کے ترجمان فوزي برہوم نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ اگرصيہوني دشمن کي طرف سے فلسطينيوں کا قتل عام اور ان کے گھروں کي تباہي و بربادي کا سلسلہ جاري رہتا ہے تو عزالدين قسام بريگيڈ ايسي نئي جنگي روش کا سہارا لے گي کہ صيہوني حکومت مبہوت ہو جائےگي اور اس کے سارے اندازے دھرے کے دھرے رہ جائيں گے- دوسري طرف فلسطيني تحريک حماس کے خارجہ تعلقات کے شعبے کے سربراہ اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ صيہوني دشمن کے مقابلے ميں حماس اور حزب اللہ کے درميان ہم آہنگي پائي جاتي ہے -
اسامہ حمدان نے اپنے ايک انٹرويو ميں کہا ہے کہ حماس اپنے اتحاديوں کے ساتھ مہارتوں اور تجربات کا تبادلہ کرے گي انہوں نے کہا البتہ حماس اور حزب اللہ کے درميان ايک طرح کا دائمي تعاون پہلے سے ہي موجود ہے - حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ حزب اللہ کے ساتھ ہمارے تعلقات صيہوني حکومت کا مقابلہ کرنے اور فلسطين کي آزادي جيسے اصولوں پر استوار ہيں - ان کا کہنا تھا کہ اس وقت حماس کي توانائي بہت ہي مناسب سطح پر ہے اور حماس صيہوني علاقوں ميں راکٹوں سے حملے جاري رکھنے اور صيہوني دشمن کے ساتھ ہر قسم کا مقابلہ کرنے کے لئے تيارہے -
.......
/169